قواعد و ضوابط

بزم ریختہ چند علم دوست و کتاب دوست نوجوانوں پر مشتمل ایک نیٹ ورک ہے، جو جدید برقی میڈیا کے وساطت سے علم و ادب اور شعور و آگہی کی روشنی کو عام کرنے کے جذبے سے میدان میں اترا ہے۔ ہم آپ کی اظہار رائے، تجاویز و تبصروں کے لیے ایک عام و آزاد فورم مہیا کرتے ہیں۔ اپنے قیمتی علمی و فکری اور ادبی مضامین، انشائیے، افسانے، تنقیدی و تحقیقی نگارشات، غزلیات اور نظمیات کو جدید برقی میڈیا کے توسط سے کم وقت میں زیادہ قارئین تک پہنچانے کے لیے اپنی زریں نگارشاتِ قلم ہم سے بلا معاوضہ شائع کروائیں۔

بزم ریختہ اردو زبان کی ایک ویب سائٹ ہے، بزم ریختہ بلاگ پر تمام قارئین و مصنفین کا خیر مقدم ہے۔ یہ خبروں کی سائٹ نہیں بلکہ خالص ایک علمی و ادبی اور فکری تحقیقات و تخلیقات کے اشتراک کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ الیکٹرانک میڈیا پر بہت سی متعدد ویب سائٹس موجود ہیں، تا ہم بزم ریختہ کا مقصد نو آموز قلم کاروں کی تخلیقات کو اہمیت دینا ہے۔
اگر آپ اپنی نگارشات شائع کروانا چاہتے ہیں، تو قواعد و ضوابط پڑھنے کے بعد دیے گئے ای میل پر اپنے تحریر کو اپنے مکمل نام، تخلص، تصویر اور ای میل کے ساتھ بھیجیں۔

قواعد و ضوابط

جیسا کہ رائج ہے کہ ہر کام کے کچھ اصول، شرائط، قواعد و ضوابط ہوتے ہیں، جو اس کام کو کارگر، سودمند اور کامیاب بنانے کےلیے راہنما ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر ہم نے باہم مشاورت سے بزم ریختہ کو بہتر بنانے کےلیے چند قواعد کی پابندی لازمی قرار دی ہے جن پر عمل پیرا ہونے سے ہم بزم ریختہ کے مقصد میں ایک حد تک کامیابی حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ ان اصول پر عمل ہمارے اس سفر کو باہم پیار و ہمدردی کے ساتھ منزل تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔

❶: اپنی تحریر کو اردو زبان اور اردو ہی رسم الخط میں لکھیں اور الفاظ کے درمیان متعلقہ فاصلہ بھی مدنظر رکھیں تا کہ آپ کی تحریر جاذب نظر ہو۔
❷: آپ کی تحریر سلیس اور عام فہم ہو تا کہ ہر کسی کو سمجھ میں آئے۔
❸: اپنی تحریر پر بھیجنے سے پہلے بار بار نظر ثانی کیجیے اور ممکن حد تک غلطیوں کو درست کیجیے۔ رموز اوقاف کو بھی مد نظر رکھیں، کیونکہ فی الحال ہمارے پاس نظر ثانی کی سہولت میسر نہیں ہے۔
❹: ای میل کے علاوہ کسی دوسرے ذریعے سے بھیجا ہوا مضمون قابل قبول نہیں ہوگا۔ البتہ مختصر سوالات و معلومات کےلیے واٹس ایپ پر رابطہ فرماسکتے ہیں۔
❺: بزم ریختہ ٹیم کا لکھاری کے نظریات و افکار یا نیچے قارئین کے طرف سے ہونے والے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
❻: بزم ریختہ پر کم از کم دس مختلف موضوعات کے تحاریر شائع کروانے کے بعد آپ کے نام کا مصنف کیٹیگری بنایا جائے گا۔
❼: بزم ریختہ کے لیے اپنی تحریر بھیجنے کے ساتھ اپنا مکمل نام، تخلص، پتہ اور تصویر لازمی بھیجیں۔
❽: آپ کے تحریر کے ساتھ آپ کے نام اور تصویر کے علاوہ آپ کے ذاتی معلومات، ای میل ایڈریس، نمبر، یا ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس وغیرہ آپ کے حفاظت کے پیش نظر شائع نہیں کیے جائیں گے۔ البتہ اگر آپ قارئین کی آسانی کے لیے اپنا ای میل، نمبر یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس دینا چاہتے ہیں تو یہ آپکو اختیار ہے۔
❾: تحریر بھیجنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے تحریر کا موضوع مثلاً: افسانہ، کالم، نظم وغیرہ لکھئے۔ پھر ایک سطر فاصلہ کے بعد تحریر کا عنوان، ایک سطر کے بعد اپنا نام، پھر ایک سطر کے بعد نفس مضمون لکھ کر ارسال کیجیے۔

اگر آپ ان شرائط سے متفق ہیں تو ابھی اپنی تحریر بھیجیں۔


ای میل: editorbazmerekhta@gmail.com
ٹویٹر: یہاں کلک کریں۔

فیسبوک پیج: یہاں کلک کریں۔

واٹس ایپ گروپ: یہاں کلک کریں۔

واٹس ایپ+ٹیلی گرام: (صرف معلومات اور مختصر سوالات کے لیے) 03095529575

❤نیک خواہشات❤ بزم ریختہ❤

ایک تبصرہ شائع کریں