ادھوری کہانی پورا سبق از وسیم اکرم حقانی

 نام کتاب: ادھوری کہانی پورا سبق، از

مصنف
مصنف، محقق و مدرس

ناشر: بزم ریختہ

تعارف: حیدرعلی صدّیقی

جناب وسیم اکرم حقانی ایک کہنہ مشق محقق، عالم دین، مفتی اور باکمال قلمکار ہیں۔ ادب سے محبت ان کی سرشت میں شامل ہے، اور زیرِ نظر کہانی اسی ذوقِ جمال کا مظہر ہے۔

یہ کہانی انسانی رشتوں، محبت و تعلقات اور انکے متعلق ایسے ازلی سوالات کے گرد گردش کرتی ہے جس نے صدیوں سے انسان کو بے چین کر رکھا ہے۔

ادھوری کہانی پورا سبق، کور

محبت کیا ہے؟ تعلق کی نوعیت کیا ہے؟ خوشی اور قربت کا مفہوم کیا ہے؟ فاضل مصنف نے ان جیسے فلسفیانہ پہلوؤں پر ایک فکری و فنی سفر کیا ہے، جو قاری کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔ اور یقیناً ایسا کارنامہ فاضل مصنف جیسے قلمکار کے قلم کا مظہر ہے۔

ان کا اسلوب دل نشین، زبان رواں، اور بیان میں گہرائی ہے۔ یقیناً قارئین ان کے قلم کی سحر انگیزی، اسلوب کی چاشنی اور خیال کی ندرت سے مسحور ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ یہ کہانی صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ ایک فکری دعوت ہے جو دل کو چھو کر گزر جاتی ہے۔


دعا ہے کہ اللہﷻ ان کے قلم کو مزید اثر انگیزی عطا فرمائے، اور انہیں علم و ادب کے ذریعے خدمتِ انسانیت کی توفیق دے۔ آمین

📘 آن لائن مطالعہ:

📥 ڈاؤنلوڈ کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی